جمعہ 6 فروری 2026 - 21:39
دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردانہ واقعہ، سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان: علامہ رمضان توقیر

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اسلام آباد ترلائی مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا دلی افسوس ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اسلام آباد ترلائی مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا دلی افسوس ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے؛ جس کا باریکی بینی سے جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ خودکش حملہ انسانیت سوز، مذہبی اقدار اور قومی سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر ملک میں امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں؛ تاہم قوم کے اتحاد اور بیداری سے ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha